Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کو ماسک خلاف ورزی کا سامنا کب ؟

چیک پوسٹ پرپہنچنے سے قبل ڈرائیور ماسک کی پابندی کریں(فوٹو، واس)
وزارت داخلہ کا ہے کہ گاڑی چلانے والوں پر ماسک خلاف ورزی اس وقت شمار کیجائے گی جب ڈرائیور چیک پوسٹ پر متعین اہلکار سے گفتگوکرتے وقت ماسک کا استعمال نہ کرے۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری وڈیو پیغام کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر پہنچنے پر ڈرائیور کےلیے لازمی ہے کہ اہلکار سے گفتگو کرنے سے قبل ماسک لگایا ہو۔
یاد رہے کورونا حفاظی تدابیر کے حوالے سے عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔

کورونا سے حفاظت کےلیے ماسک کا استعمال لازمی ہے (فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گاڑی میں تنہا ہونے اور شیشے بند ہونے کی صورت میں ماسک استعمال نہ کرنا خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
تاہم جیسے ہی کسی ہنگامی یا مستقل چیک پوسٹ پرمتعین اہلکار سے بات کرنے کےلیے گاڑی کا شیشہ اتارا جائے تو اس سے قبل ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
ماسک نہ ہونے کی صورت میں چیک پوسٹ پرمتعین اہلکاروں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہوتا ہے اس لیے ڈرائیور پر لازم ہے کہ وہ گاڑی کا شیشہ اتارنے سے قبل منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانپ لیں تاکہ وائرس کے پھیلاو پر قابو پایا جاسکے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے  کورونا سے بچاو کےلیے جاری احتیاطی تدابیر میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس ایک متاثرہ شخص سے دوسرے میں بہت تیزی سے منتقل ہوتا ہے اسلیے اس مہلک وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اشد ضروری ہے

شیئر: