Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کا قطر سے باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کا مطالبہ

سمیع الحداد کو رواں سال کے آغاز پر آٹھ جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا (فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی)
بحرین اولمپک کمیٹی قطر میں زیر حراست باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
عرب نیوز نے بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحداد کو رواں سال کے آغاز پر آٹھ جنوری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بحرین کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔
اتوار کو بحرین نے قطر کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے باڈی بلڈر سمیع الحداد کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر نے الحداد اور بحرین کے مچھیروں پر قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
چیمپیئن الحداد نے 2016 میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنیس (آئی ایف بی بی)  موزولانی پرو کلاسیک اور 2018 میں ہونے والے آئی ایف بی بی  پرو سپین مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

شیئر: