Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اخروٹ وائرس اور متعدی امراض سے بچاؤ میں مفید ہے؟

تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے والوں میں وزن کم ہونے کی شرح دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے (فوٹو: پکسابے)
خشک میوہ جات میں اخروٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اخروٹ میں کئی مفید اجزا اور وٹامنز ہوتے ہیں جو صحت کو بہتر بناتے ہیں اور مختلف وائرسز اور متعددی امراض سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔
اخروٹ میں کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، آئرن اور میگنیشیم سمیت دیگر اینٹی آکسیڈنٹ عناصر موجود ہوتے ہیں۔

اخروٹ میں موجود اجزا

اخروٹ میں 65 فیصد چکناہٹ اور 15 فیصد پروٹین ہوتے ہے۔ اس کے ہر 100 گرام میں 654 کیلوریز اور 9.8 گرام اومیگا تھری ہوتا ہے۔
 اسی طرح اخروٹ میں وٹامنز اور معدنیات کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے جیسے تانبا، فاسفورس، وٹامن بی سکس اور وٹامن ای وغیرہ۔

 دل کے لیے مفید

سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ میں شامل اومیگا تھری جیسے فیٹی ایسڈ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ اس سے فالج کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

اخروٹ کا استعمال نیند میں بہتری لاتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

وزن میں کمی

اخروٹ کھانے سے آرام کرنے کی مدت کے دوران کیلوریز جلنے کی شرح بڑھ جاتی ہے۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے اخروٹ کھاتے ہیں ان میں وزن کم ہونے کی شرح دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

اخروٹ تانبے کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس کی کمی سے ہڈیوں کی کثافت میں کمی واقع ہوتی ہے اور آسٹیوپوروسس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اخروٹ میں مینگنیج اور میگنیشیم ہوتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

کینسر کے خلاف مزاحمت

اخروٹ کینسر کے خلیوں کی نشوونما کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں یہ صلاحیت اومیگا تھری ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے۔
کچھ طبی تحقیقات میں اخروٹ کو چھاتی کے کینسر، پروسٹیٹ کینسر اور لبلبے کے کینسر کا مقابلے کرنے کے لیے مفید بتایا گیا ہے۔

دماغ کی مضبوطی

اخروٹ دماغ کے افعال کو بہتر کرتا ہے اور ڈیمینشیا اور مرگی کے خطرے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

میٹابولزم

اخروٹ جسم کے لیے فائدہ مند معدنیات سے مالا مال ہوتا ہے، جو جسم میں میٹابولزم کے عمل کو بہتر بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔

اخروٹ میں شامل اومیگا تھری جیسے فیٹی ایسڈ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں (فوٹو: پکسابے)

بالوں کے لیے مفید

بالوں کی مضبوطی اور خشکی سے حفاظت کے لیے اخروٹ نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما میں اضافہ بھی کرتا ہے۔

ہاضمے کی بہتری

اخروٹ کھانے سے معدے کی نالی سے زہریلی کثافتیں نکلنے کے بعد جسم سے بھی خارج ہو جاتی ہیں۔ یہ قبض کے علاج میں بھی معاون ہے۔

بھرپور نیند

اخروٹ کا استعمال نیند میں بہتری لاتا ہے کیونکہ اس میں میلٹنن ہوتا ہے، جو نیند کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

جلد کی تروتازگی

 اخروٹ میں وٹامن ای ہوتا ہے، جو جلد کی تازگی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔ یہ جلد کو جھریوں سے بھی بچاتا ہے۔

 اخروٹ میں وٹامن ای ہوتا ہے، جو جلد کو تروتازہ رکھتا ہے (فوٹو: پکسابے)

اخروٹ کے تیل کے فوائد

اخروٹ کو اچھی طرح کوٹ کر اس کا تیل نکالا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ مزیدار ہوتا ہے۔
اخروٹ کے تیل کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے۔  تاہم کچھ تحقیقات میں تیل کے بجائے اخروٹ کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
امریکہ کی کیلی فورنیا یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کی ایک حالیہ تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ ’روزانہ اخروٹ کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔‘

شیئر: