Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک کراس کرنے والوں پر چھ پابندیاں

راہگیر زیبرا کراسنگ سے راستہ عبور کریں- (فوٹو عاجل)
محکمہ ٹریفک نے راستہ پار کرنے والوں کے لیے  6 ہدایات جاری کر دیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ راہگیر راستہ عبور کرتے وقت مندرجہ ذیل 6 باتوں کی پابندی کریں-
راستہ پار کرنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے- جگہ ایسی ہو کہ راہگیر راستہ پار کرتے وقت ہر طرف سے آنے والی ٹریفک پر نظر رکھ سکے-
راستہ عبور کرنے سے قبل اطمینان حاصل کرلیا جائے  کہ سڑک گاڑیوں سے خالی ہے۔
اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ آنے والی گاڑیاں رک گئی ہیں۔
راستہ عبور کرتے وقت صرف راستے پر دھیان رکھا جائے- موبائل میں خود کو مشغول نہ کیا جائے۔
راہگیر زیبرا کراسنگ سے راستہ عبور کریں-
بچوں کو تنہا راستہ عبور نہ کرنے دیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: