Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، شان مسعود اور شاداب ڈراپ، حسن علی کی واپسی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم نے سکواڈ کا اعلان کیا۔
قومی سکواڈ میں پہلی مرتبہ نو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ عابد علی (اوپنر)، عبداللہ شفیق (اوپنر)، عمران بٹ (اوپنر)، مڈل آرڈر میں بابر اعظم (کپتان)، اظہر علی اور فواد عالم کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مڈل آرڈر بلے بازوں میں کامران غلام، سلمان علی آغاز اور سعود شکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ محمد رضوان اور سرفراز احمد وکٹ کیپر ہوں گے۔
فاسٹ بولرز میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ تابش خان کو بھی موقع دیا گیا ہے جبکہ حسن علی کی بھی قومی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اوپنر شان مسعود، امام الحق، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد عباس، حارث سہیل اور ظفر گوہر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں چار فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شیئر: