Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نژاد دانا شباط بائیڈن کی مشیر ہوں گی

دانا شباط دوسری عرب نژاد امریکی خاتون ہیں جنہیں بائیڈن نے انتظامیہ کا حصہ بنایا ہے۔(فوٹو سبق)
 امریکہ کے نو منتخب صدر بائیدن نے وائٹ ہاؤس کی اپنی ٹیم کے لیے اردنی خاتون دانا شباط کو مشیر کے طور پر شامل کیا ہے۔
 اردنی نژاد دانا شباط  وائٹ ہاؤس میں پچاس سے زیادہ نئے افسران میں قانونی امور کی مشیر ہوں گی۔
شباط عرب نژاد دوسری امریکی خاتون ہیں جنہیں بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل فلسطینی نژاد امریکن ریما دودن کو وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے قانون سازی امور متعین کیا گیا تھا۔ 
دانا شباط جو بائیڈن کے عبوری دور کے زمانے میں قانون سازی امور کی سٹراٹیجک رابطہ کار کے طور پر کام کریں گی۔ یہ سینیٹر مائیکل بینٹ کی معاون ہوں گی۔ 
وہ کانگریس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے اہلکاروں کی سوسائٹی کی ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔
دانا شباط کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور کولوراڈو میں پرورش ہائی۔ انہوں نے علم النفس اور منی لیڈر شپ کے مضمون میں کولوراڈو یونیورسٹی سے گریجویشن 2018 میں کیا ہے۔  
 قانون سازی کے میدان میں 2017 کے دوران امریکی سینیٹ میں ٹرینر کی حیثیت سے قدم رکھا تھا تاہم صحیح معنوں میں 2018 میں ٹرینر کی حیثیت سے فرائض انجام دینا شروع کیے۔
بائیڈن کی عبوری ٹیم کا کہنا ہے کہ افراد کا انتخاب نظریاتی اور نسلی تنوع کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ امریکہ میں پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باصلاحیت افراد کو بائیڈن کی ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

شیئر: