Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا متاثرین ڈھائی لاکھ کے قریب

پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 432 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں ایک ہفتے سے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل  تین ہزار سے زیادہ ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ تین ہزار 432 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ روزتین ہزار 407 نئے مریض سامنے آئے تھے۔
وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 49 ہزار 808 ہوگئی ہے۔ نئے مریض مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  جدید طبی تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 51 ہزار 96 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 118 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 22 ہزار 106 ہوگئی‘۔ 
’پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سات مریض وفات پاگئے مرنے والوں کی تعداد 740 ہوگئی‘۔

ہر سو میں سے اٹھارہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔(فوٹو وام)

وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 وزارت صحت و تحفظ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 31 ہزار 939 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
اب تک سترہ لاکھ 97 ہزار 926 شہریوں کاور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ ہر سو میں سے اٹھارہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: