Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ نے پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

پولیس کے مطابق لڑکے کا جسم 60 فیصد تک جل گیا ہے۔ (فوٹو: نیوزمیٹر)
پڑھائی کے لیے تنبیہ عام بات ہے لیکن پڑھائی میں دھیان نہ دینے کے لیے جلا دیا جانا خوفناک بات ہے۔
انڈیا کے معروف شہر حیدرآباد میں ایک والد نے اپنے 10سالہ بیٹے کو پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر نذر آتش کر دیا۔
انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق حیدرآباد کے ایک شخص نے اپنے دس سالہ بیٹے پر تارپین کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

 

پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لڑکا 60 فیصد تک جل گیا ہے اور وہ ایک مقامی سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب کا ہے۔ لڑکے کا باپ مزدور ہے اور وہ اس واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔
حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے کوکتپلی ہاؤسنگ بورڈ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
حیدرآباد میں وقت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی جانب زیادہ رجحان نظر آتا ہے اور وہاں کے کوچنگ سینٹر دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں تعلیمی مقابلہ کس قدر سخت ہے۔

شیئر: