Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا حملہ: پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی

حوثی عسکریت پسندوں کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے(فوٹو عرب نیوز)
پاکستان نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک سرحدی گاوں پر ملٹری پروجیکٹائل کے ذریعے حوثی عسکریت پسندوں کےدہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حملے کے تنیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجما ن نے کہا کہ’ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ ہم ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
بیان میں پاکستان نے اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں گزشتہ روز یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا تھا ۔ میزائل (ملٹری پروجیکٹائل) گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: