Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کو سیاحت کے شعبے میں 240 بلین ریال کا خسارہ

’خلیجی ممالک میں سیاحت میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا رہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو کورونا کے باعث سیاحت کے شعبے میں 240 بلین ریال کا خسارہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیاحت سے متعلق بین الاقوامی ادارے فرسٹ اینڈ سولوان نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک میں  سیاحت میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا رہا ہے‘۔
’اس اعتبار سے 2020 کے دوران سیاحت کے شعبے میں 110 بلین ڈالر کا اضافہ ہونا چاہئے تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا‘۔
’اب جبکہ خلیجی ممالک میں صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے تاہم ابھی تک وہاں کے رہائشی سیاحت کی غرض سے اپنے ملک سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں‘۔
’خلیجی ممالک کے رہائشی بیرون ملک جانے کے بجائے اندرون ملک سیاحت کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں‘۔
’یہی حال دوسرے ممالک کا ہے جہاں کے سیاح خلیجی ریاستوں میں جایا کرتے تھے، اب کوروبا کی وجہ سے بعض ممالک پر پابندی ہے جبکہ بعض ممالک کے شہری سیاحت کو موخر کیے ہوئے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ایک طرف اندرون ملک سیاحت کو فروغ دی جارہی ہے تو دوسری طرف غیر ملکی سیاحوں کو ترغیب دینے کی مہم جاری ہے ‘۔
’اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کا بھی اجرا کیا تھا ‘۔
 

شیئر: