Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے درآمد شدہ ٹرکوں کو مقامی نمبر پلیٹ جاری

’یکم جنوری 2021 سے پہلے درآمد شدہ ٹرکوں کو سعودی نمبر پلیٹ دی جائے گی‘ ( فوٹو:فری پکس)
بیرون ملک سے درآمد شدہ ٹرکوں کو مقامی نمبر پلیٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’جن شہریوں اور کمپنیوں نے یکم جنوری 2021 سے پہلے بیرون ملک سے ٹرکوں کی درآمد کی تھی وہ اپنے ٹرکوں کا اندراج کراسکتے ہیں‘۔
’محکمہ ٹریفک کے سسٹم میں اندراج کروانے پر انہیں مقامی نمبر پلیٹ فراہم کی جائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’درآمد شدہ ٹرک افراد یا کمپنی خود استعمال کرتے ہوں یا اسے کرایہ پر دیا ہوا ہے، دونوں صورتوں میں مقامی نمبر پلیٹ کا حصول ممکن ہے‘۔
’بیرون ملک سے لائے جانے والے ٹرکوں کی رجسٹریشن اور مقامی نمبر پلیٹ کے اجرا کے لیے سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے علاوہ دیگر ضوابط پورے کرنے ہوں گے‘۔
 

شیئر: