Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خوبصورت جغرافیائی تنوع

’جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب کیمرے کے ساتھ ڈرون کا ایک خاص زاویہ درکار ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جغرافیائی تنوع ملک کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے جہاں ایک طرف حد نگاہ صحرا ہے تو دوسری طرف پہاڑی سلسلے ہیں، درمیان وادیاں ہیں جہاں فطری حسن کمال کو پہنچا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی میں جاری ہونے والی رپورٹ جسے سی این این نے بھی شائع کیا ہے پر سعودی فوٹوگرافر ہانی الزہرانی کے کیمرے سے لی جانے والی تصاویر اس جغرافیائی حسن کو واضح کرتے ہیں۔

فوٹوگرافر ہانی الزہرانی نے پروفیشنل تصاویر کا آغاز 2010 میں کیا تھا۔ اس وقت وہ اپنے سفر کے دوران خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرتے تھے۔

انہوں نے پہاڑوں کے درمیان بل کھاتی سڑک کی خوبصورتی کو اجاگر کیا ہے۔

اسی طرح پہاڑوں، وادیوں اور بادلوں میں گھرے علاقوں کی بھی تصویر کشی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب کیمرے کے ساتھ ڈرون کا ایک خاص زاویہ درکارہے‘۔
انہوں نے المندق، کنگ فہد روڈ اور باحہ ہائی کے علاوہ متعدد جگہوں کی عکس بندی بھی کی ہے۔

شیئر: