Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کتنے بجے سوتے ہیں؟

’سعودی شہری رات ایک سے ڈیڑھ بجے تک سوجاتے ہیں۔‘ ( فوٹو: سبق)
اقوام عالم میں سونے کی عادات کا جائزہ لینے والی ایک ایپلی کیشن ’سلیپ سائیکل‘ نے خطے کے مختلف ممالک کے شہریوں کے سونے کے اوقات بتائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری خطے کے باقی ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں دیر سے سونے کے عادی ہیں۔
عام طور پرسعودی شہری رات ایک سے ڈیڑھ بجے تک سو جاتے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ترکی اور مصر کے شہری بھی رات ایک سے ڈیڑھ بجے تک سونے چلے جاتے ہیں۔
جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جنوب افریقہ کے رہائشی سب سے جلدی سونے کے عادی ہیں۔ وہاں لوگ رات 11 بجے کے قریب سوجاتے ہیں۔
جلدی سونے والوں میں دوسرے نمبر پر گوٹے مالا کے شہری ہیں، جو 11 سے ساڑھے گیارہ جبکہ تیسرے نمبر پر کوسٹاریکا کے شہری بھی 11 سے ساڑھے گیارہ کے درمیان سو جاتے ہیں۔

شیئر: