Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں رات 10 بجے تک ریستوران کے باہر کھانا کھانے کی پابندی ختم

کوورونا کے حوالے سے لاگو دیگر ایس او پیز میں 28 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے (فوٹو: پکسابے)
پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے باعث ملک بھر میں رات 10 بجے تک ہوٹلوں کی بندش اور باہر کھانا کھانے کی پابندی اٹھا لی ہے۔
یہ پابندی این سی او سی کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے اٹھائی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ’ہوٹلوں میں باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی پابندی (جو اس سے پہلے رات دس بجے تک تھی) اسے اٹھا لیا گیا ہے۔
تاہم کوورونا کے حوالے سے لاگو دیگر ایس او پیز میں 28 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔  

 

این سی او سی کے اجلاس میں ہر شخص کے ماسک پہننے کی سخت پابندی کو اسی طریقے سے برقرار رکھا گیا ہے۔
 پاکستان بھر میں یہ پابندی تین نومبر 2020 سے نافذالعمل ہے۔ اسی طرح سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں آدھے سٹاف کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو بھی اس اجلاس میں بحال رکھا گیا ہے۔  
جن علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاون لگائے گئے ہیں وہ بھی اسی طرح برقرار رہیں گے۔  
جبکہ ہر طرح کی کمرشل مارکیٹس کے رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات پر اسی طرح عمل درآمد ہو گا۔ اسی شق میں صرف ریستورانوں کے باہر بیٹھ کر دس بجے تک کھانا کھانے کی پابندی ختم کی گئی ہے۔  
این سی او سی نے اپنے فیصلے میں تفریحی پارکس کو شام چھ بجے بند کرنے کی پابندی کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اسی طرح شادی ہالز کے اندر تقریبات کرنے، بڑے پیمانے پر اجتماع کرنے اور ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

شیئر: