Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز پہلی مرتبہ چار ہزار کے قریب

پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 939 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا کے چار ہزار کے قریب نئے کیسز آئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار 939 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
 حکام کا کہنا ہے کہ ’ نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 89 ہزار 86 ہوگئی ہے‘۔

 کورونا کے ایک لاکھ 75 ہزار 249 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 75 ہزار 249 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید سات چل بسے مرنے والوں کی تعداد 805 ہوگئی‘۔
 متاثرہ مریضوں میں سے مزید چار ہزار 536 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 63 ہزار 730 ہوگئی ہے۔ 
 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اورسماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 

شیئر: