Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحن کعبہ کے سنگ مرمر تبدیل

تمام کام عالمی معیار کے مطابق انجام دیے جارہے ہیں- (فوٹو العربیہ)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے  خانہ کعبہ کے صحن میں 150 مربع میٹر کے لگ بھگ نیا سنگ مرمر لگوادیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ   کے ماتحت اصلاح و مرمت کے ادارے کے انچارج محسن السلمی نے بتایا کہ مطاف ، صفا اور مروہ کے درمیان سعی والے علاقے اور اذان والے مقام (مکبریہ) کا سنگ مرمر تبدیل کرایا جارہا ہے- مسجد الحرام کے سارے صحنوں اور دالانوں میں نیا سنگ مرمر لگایا جائے  گا- حرم شریف کے جس حصے کا سنگ مرمر متاثر ہوا ہوگا اسے اول تو چمکانے کی کوشش ہوگی وگرنہ اس کی جگہ نیا لگادیا جائے گا-

اذان والے مقام کا سنگ مرمر تبدیل کرایا جارہا ہے- (فوٹو العربیہ)

السلمی نے توجہ دلائی کہ بعض حصوں میں سنگ مرمر پرانا ہوجانے کی وجہ سے اس کی تاثیر ختم ہوگئی ہے- اب وہ پہلے کی طرح ٹھنڈا نہیں رہتا-
السلمی نے بتایا کہ چالیس ٹیکنیشن اور انجینیئر چوبیس گھنٹے اصلاح و مرمت پر مامور ہیں- حرم شریف خصوصا طواف کے صحن میں جو سنگ مرمر لگایا جاتا ہے وہ کمیاب ہے- اسے خاص طور پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کے لیے درآمد کیا جارہا ہے- اس کی خصوصیت یہ ہے کہ زائرین کو آنے جانے اور چلنے پھرنے میں سہولت رہتی ہے- یہ روشنی اور حرارت کو جذب کرتا ہے-

ان ٹائلز کی بدولت زائرین کو آنے جانے اور چلنے پھرنے میں سہولت رہتی ہے- (فوٹو العربیہ)

السلمی نے بتایا کہ یہ سارے کام عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیے جارہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: