Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش

مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا- (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق توقعات کا اعلان کردیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی  وجہ سے حد نظر محدود ہوگی جبکہ الجوف اور شمالی حدود  ریجنوں میں دن کے وقت رات کا گمان ہوگا- مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا- متعدد مقامات پر بارش ہوگی-
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ بحر احمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے جنوب کی جانب ہوگا- رفتار فی گھنٹہ  20 تا 45 کلو میٹر تک ہوگی- سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی ہوں گی-
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے جنوب کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار  18 تا 42 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ لہریں دو میٹر تک اونچی ہوں گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: