Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا سے ایک دن میں 54 ہلاکتیں

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 521 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 282 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر جمہوریہ مصر میں کورونا سے 54 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 169 ہو گئی۔
کورونا سے ایک ہی روز میں 477 افراد صحتیاب بھی ہوئے ۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 440 افراد کووڈ 19 وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ اصولوں کے تحت لوگوں کو کورونا سے بچاو کےلیے مقرر کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے اس ضمن میں معلوماتی کتابچے اور ہینڈ بلز بھی لوگوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں جن میں ہاتھوں کو دھونے کے طریقے کے علاوہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا ہے۔

شیئر: