Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

مصری صحت حکام کے مطابق غیر ملکی مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا
مصری وزارت صحت و آباد کاری اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصر میں ایک غیر ملکی نیو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔ یہ مصر میں کورونا کا پہلا کیس ہے۔
 غیر ملکی کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ سے اس کی تصدیق ہوگئی۔
مشترکہ اعلا میے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔ یہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا کہ وہ مرد ہے یا عورت۔ متاثرہ شخص مصر کب پہنچا اور وہ کس علاقے میں رہائش پذیر ہے۔
مصر کے صحت حکام نے نیو کورونا وائرس میں مبتلا غیر ملکی کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ جہاں اسے دیگر مریضوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ اس کا علاج کیاجارہاہے اور اس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ 

کورونا وائرس میں مبتلا غیر ملکی کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

مصری صحت حکام کے مطابق غیر ملکی مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صحت حکام نے اعلان کیا کہ اس کے یہاں نیو کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ پانچ کا علاج جاری ہے۔
 

شیئر: