Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکش ائیر لائن کی فلائٹ تہران سے باکو کی جانب موڑ دی گئی

مغربی تہران میں کئی منٹ تک سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔(فوٹو عرب نیوز)
استنبول سے ایران  کے شہر تہران جانے والے ترکش ایئر لائنز کی فلائٹ   کو  آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو کی  جانب موڑ دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر فوری طور پر ایک خبر گردش کرنا شروع ہو گئی تھی کہ  تہران کے آس پاس سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔
ایران کے مقامی میڈیا کےمطابق تہران میں کئی منٹ تک اس سائرن کی آواز سنی گئی جس کی وجہ سے تہران میں اترنے والے ترکش ائیر لائنز کے جہاز کو باکو کی جانب موڑ دیا گیا۔

کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ سائرن سیکیورٹی الارم تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق  مغربی تہران میں کئی منٹ تک سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران کی نیم سرکاری نیوزایجنسی تسنیم کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ کے تعلقات عامہ کے دفتر سے وضاحت کی گئی ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے طیارے کے پائلٹ کو  رخ  بدلنے کا کہا گیا اور اسےباکو کی جانب موڑا گیا  اور موسمی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ طیارہ تہران  کے ہوائی اڈے پر لینڈکر سکتا ہے۔

تہران میں شدید بارش کی وجہ سے الارم بجنا شروع ہو گیا تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)

 تہران کی ایک اور مقامی خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ  تہران کے گورنر کے نائب برائے سلامتی،حمیدرضا  گودارزی کے حوالے سے ائرن بجنے کی وجہ کوئی تکینکی خرابی ہو سکتی ہے۔
 تہران میں کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے  بتایا ہے کہ  یہ سائرن ایک سیکیورٹی الارم تھا  اورشدید بارش کی وجہ سے ہونے والے تکنیکی  وجہ سے یہ الارم بجنا شروع ہو گیا  تھا۔

شیئر: