Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک ایئرلائنز میں غیر ملکی پائلٹ بلا معاوضہ رخصت پر

بلا معاوضہ چھٹی یکم نومبر سے شروع ہو گی(فوٹو عرب نیوز)
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترک ایئر لائنز نے کورونا وائرس کے منفی معاشی اثرات کی وجہ سے غیر ملکی پائلٹوں کو بلا معاوضہ چھٹی پر ڈالنے کے منصوبے کے بارے میں کمپنی کے عملے کو ای میل کیا ہے۔
ترک ایئر لائنز کی اپنے عملے کو کی جانے والی ای میل میں کہا گیا ہے کہ’ بلا معاوضہ چھٹی یکم نومبر سے شروع ہو گی اور یہ فیصلہ چھ ماہ کے بعد جائزہ لینے سے مشروط ہو گا‘۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس سے کتنے پائلٹس مثاثر ہوں گے۔
ترک ایئر لائنز کے ترجمان نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترک ائیر لائنز کو کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں 280 ملین ڈالر کا نقصان ہوا اور اس کے مسافروں کی تعداد میں تقریباً دو تہائی کمی ہوئی ہے۔
کمپنی نے ملازمین کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا ہے یا سرکاری مالی مدد کے لیے درخواست نہیں دی ہے تاہم پائلٹوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی ہے اور دوسرے عملے کی تنخواہوں میں بھی کمی کی ہے۔

شیئر: