Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے شہر حلب میں 2 کار بم دھماکے،11 افراد ہلاک

شمالی حلب کا علاقہ جہاں دھماکہ ہوا وہ ترکی کے کنٹرول میں ہے۔ (فوٹو اے ایف پی)
شام کے حلب کے  شمالی علاقے میں کار بم دھماکے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بات شام کے مقامی اخبار الوطن نے بتائی ہے۔
روئیٹر کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے بم دھماکے کی اطلاع تودی لیکن ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ شمالی حلب کا علاقہ  جہاں دھماکہ ہوا وہ ترکی کے کنٹرول میں ہے۔ ترکی نے شام کے صدر بشار اسد کے مخالف کچھ باغی گروپوں سے اتحاد کررکھا ہے۔

دوسرے دھماکے میں ایف ایس اے کے 6 ارکان ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔(فوٹو روئیٹرز)

دوسرا واقعہ شمالی حلب میں پیش آیا جہاں خود کش کار بم دھماکہ بیزا نامی علاقے میں ترک حمایت یافتہ فری سیرین آرمی (ایف ایس اے) کے زیر انتظام ایک چوکی پر ہوا جس کے باعث ’’ایف ایس اے‘‘ کے 6 ارکان ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ یہ بات  ایف ایس اے ذرائع نے بتائی۔
واضح رہے کہ ترک فورسز اور ان کے شامی باغی اتحادیوں نے2019 میں کرد ’’وائی پی جی‘‘ملیشیا کے خلاف خطے میں کئے گئے ایک حملے کے بعد میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس میں شمالی اور مشرقی شام کی سرحدیں موجود ہیں۔

حلب میں دھماکے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

ترکی نے’’وائی پی جی‘‘ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے جو اپنی حدود میں ’’پی کے کے ‘‘سے منسلک ہے۔
ترکی کی سرکاری انادولو ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز شمالی شام میں دو حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق عزازکے مرکز میں  یہ کار بم دھماکہ ہوا تھا۔
 

شیئر: