Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجیلنا جولی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی پینٹنگ فروخت کریں گی

ونسٹن چرچل نے سابق امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو تحفہ دیا تھا(فوٹو اے ایف پی)
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی ایک پینٹنگ جو کہ سیاسی اور ہالی وڈ کی تاریخ کا ایک پیس ہے نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
نیویارک کے آکشن ہاؤس کرسٹی نے پیر کو بتایا کہ مراکشی منظرنامے’ٹاور آف دی کوٹوبیا مسجد‘ جسے سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے سابق امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو تحفہ دیا تھا کو ہالی وڈ اداکارہ اور سماجی کارکن انجیلینا جولی اگلے ماہ 1.5 ملین پاؤنڈ سے 2.5 ملین پاؤنڈ کے درمیان فروخت کر رہی ہیں۔
اٹلس پہاڑوں کے پس منظر میں غروبِ آفتاب کے وقت مراکش میں 12 ویں صدی کی مسجد کی تصویر وہ واحد پینٹنگ ہے جو سابق برطانوی وزیر اعظم اورجنگ عظیم دوئم کے رہنما نے 45 - 1939کے تنازعہ کے دوران مکمل کی تھی۔
انہوں نے جنوری 1943 میں کاسا بلانکا کانفرنس کے بعد یہ پینٹنگ بنائی تھی جہاں چرچل اور روزویلٹ نے نازی جرمنی کو شکست دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے کانفرنس کے بعد مراکش کا دورہ کیا تاکہ چرچل روزویلٹ کو شہرکی خوبصورتی کا نظارہ کروا سکیں۔
کرسٹی کے جدید برطانوی فن کے شعبے کے سربراہ نک آرچرڈ نے کہا روزویلٹ اس پینٹنگ سے بہت مثاثر ہوئے تھے اور انہوں نے سوچا تھا کہ یہ ناقابلِ یقین ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ چرچل نے ’حیرت انگیز پینٹنگ‘ میں یہ منظر قید کیا اور اسے سفر کی یادداشت کے طور پر روزویلٹ کو پیش کیا۔
چرچل ایک شوقین شوقیہ فنکار تھے جنہوں نے 500 کے قریب پینٹنگز مکمل کیں۔ آرچرڈ نے کہا ’مراکش اور اس سے زیادہ مراکش میں روشنی ایسی چیز تھی جس کے بارے میں چرچل جذباتی تھے۔‘
انہوں نے کہا ’وہ خشک ہوا، روشنی، سورج اور زمین کے مناظر پسند کرتے تھے اور یہ اس  پینٹنگ میں بالکل نظر آتا ہے۔ آپ لمبی چھاؤں اور پہاڑوں کی بدلتی جامنی رنگ اور آسمان کی گہرائی کو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ پینٹنگ روزویلٹ کے بیٹے نے 1945 میں ان کی وفات کے بعد فروخت کی تھی۔ جولی اور اس کے ساتھی بریڈ پٹ نے اس پینٹنگ کو 2011 میں خریدا تھا۔
اس پینٹنگ کو جولی فیملی کلیکشن کی جانب سے کرسٹی مارچ 1 کی جدید برطانوی آرٹ نیلامی کے حصے کے طور پر لندن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کرسٹی کے جدید برطانوی فن کے شعبے کے سربراہ نک آرچرڈ نے کہا کہ نیلام گھر پر امید ہے کہ وہ چرچل کے کام کے لیے نیا ریکارڈ قائم کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ’چرچل کی پینٹگ کی نیلامی میں ریکارڈ قیمت تقریباً 1.8 ملین (پونڈ) ہے جو  میرے خیال میں اتنا اہم نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ شاید اس کا سب سے اہم کام ہے۔‘

شیئر: