Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں زلزلے کے جھٹکے

نومبر اور دسمبر 2020 کے دوران کویت میں زلزلے آئے- (فوٹو اخبار 24)
کویت میں جمعرات کو 3.0 شدت کا زلزلہ آیا- ملک کے جنوب مغربی علاقے ’المناقیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-
کویتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریکارڈ کرنے والے قومی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ العنزی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح نو بج کر 27 منٹ پر آیا تھا- اس کا مرکز زمین کے اندر 14 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا- ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 3.0 نوٹ کی گئی-
یاد رہے کہ نومبر اور دسمبر 2020 کے دوران کویت میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے آئے تھے- ان میں پہلے زلزلے کی شدت 4.6 اور دوسرے کی  شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: