Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے‘

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی (فوٹو: ٹوئٹر)
چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، کوئی طاقت ان تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتی۔ ’مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی، اقتصادی، سیاحتی اور ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’پاکستان حرمین شریفین کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو متاع عزیز سمجھتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنایا جائے۔
بقول ان کے ’سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکزہے‘ 
مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے بھی سعودی سفیر کی مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں۔

شیئر: