Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش جانے والے تمام راستے سیل، دمام، الخبر کا ساحل بھی بند

لوگوں کو دوسرے راستے سے جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ (فوٹو سبق)  
مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے کمشنرجدہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کورنیش کوجانے والے تمام راستے سیل کرنے کے بعد وہاں عارضی چیک پوسٹ قائم کردی۔ 
دوسری جانب مشرقی ریجن میں دمام ، الخبر کا ساحل بھی احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کرکے وہاں آنے والوں کو دوسرے راستے سے جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق جمعے کی شب جدہ کورنیش پر بڑی تعداد میں لوگ تفریح کے لیے گئے جہاں کثیر تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر کورنیش کوعارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
نیوز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفریح کی غرض سے ساحل پر آنے والے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے کا اندیشہ تھا۔ 
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ساحل کوکھولنا وہاں آنے والوں کے مکمل طورپر ضوابط پرعمل کرنے سے مشروط کردیا گیا ہے تاہم عارضی طورپر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پربند کرکے وہاں پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔ 
پولیس اہلکار ساحل پر آنے والوں کومنع کررہے ہیں۔  

شیئر: