Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں: یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی سے ٹیلی فونک گفتگو کی (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ علاقائی تناؤ کو کم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی سے ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی راب ملی کے ساتھ گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ ’علاقائی تناؤ کم کرنے کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور نئے مذاکرات شروع شروع ہو۔‘

شیئر: