Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں سفری پابندی کے مشروط خاتمے پرغور

ویکسین کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے کویت پہنچ جائے گی- (فوٹو روئٹر)
حکومت کویت نے 35 ملکوں کے شہریوں پر کویت آنے کی پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کویتی جریدے القبس کے مطابق آئسولیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کی صورت میں 35 ملکوں کے شہریوں پر پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔  آنے والوں کو ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا- کویت آنے کی شرط یہ ہوگی کہ تارکین وطن کے اقامے موثر ہوں۔ 
کویتی میڈیا نے توجہ دلائی ہے کہ وزارت صحت آسٹرا زینیکا اور فائزر جیسی کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رابطے کر رہی ہے- وزارت صحت چاہتی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار افراد کو ویکسین دی جائے- 
اخبار کا کہنا ہے کہ فائزر کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے کویت پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین کویت پہنچتی رہے گی۔ 
اب تک کویت میں ویکسین حاصل کرنے والوں کی تعداد بے حد کم ہے۔ کویتی وزارت صحت تغیر پذیر کورونا وائرس کے اثرات سے ملک کو بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
پابندی اٹھانے کا دارومدار اس بات پر بھی ہے کہ ہوٹلوں میں آنے والوں کے لیے کمرے مہیا ہوں۔
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: