Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر میں غیر ملکیوں کے اہل خانہ کی رجسٹریشن اور اس کے فوائد

ابشر پلیٹ فارم کی وجہ سے اب اپنے کام کرانے کے لیے سرکاری اداروں کے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے: فوٹو سبق
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دائرہ عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے ’ابشر‘اکاؤنٹ کی سہولت غیر ملکیوں کے اہل خانہ اور وزٹ ویزہ پر آنے والوں کے لیے بھی فراہم کر دی ہے۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے نئی فراہم کی جانے والی سہولت کا مقصد اس ہدف کی تکمیل ہے جو ڈیجیٹل سروسز کے آغاز کے وقت مقرر کیا گیا تھا۔ جس کا عنوان ’کاغذی درخواستوں کے بغیر‘ یعنی سرکاری اداروں کی تمام کارروائیاں بغیر کاغذی درخواستوں کے مکمل کی جائیں گی۔ 
قبل ازیں ابشر اکاؤنٹ سعودی شہری یا مملکت میں مقیم ملازمت پیشہ غیر ملکی ہی بنا سکتے تھے تاہم غیر ملکیوں کے اہل خانہ اپنے سربراہ خانہ کے اکاؤنٹ میں رجسٹر ہوتے تھے۔ 

ابشر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 200 سے زیادہ آن لائن خدمات فراہم کر رہا ہے: فوٹو سبق

ابشر اکاؤنٹ کی نئی سروس جو کہ غیر ملکیوں کے اہل خانہ اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سے کافی فوائد ہوں گے غیر ملکیوں کے اہل خانہ خاص کر 18 برس سے بڑے بچے اپنا ابشر اکاؤنٹ مرتب کر سکیں گے جس سے انہیں سرکاری معاملات نمٹانے میں سہولت ہوگی۔ 
ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو بھی اب ابشر اکاؤنٹ سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے ذریعے موبائل سم جاری کروانا ممکن ہوگا جس کے بعد جعلی موبائل سمز کا خاتمہ ہو سکے گا جنہیں لوگوں کے آئی ڈی پر نکال کر انہیں بلیک میں فروخت کیا جاتا تھا۔ 
غیر ملکیوں کے اہل خانہ کے ابشر اکاؤنٹ
ایسے غیر ملکی افراد جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں وہ اگرچاہئیں تو اپنے بچوں کے جدا اکاؤنٹ مرتب کر سکتے ہیں۔
ابشر اکاؤنٹ بنانے کے لیے جوازات کے سسٹم میں فنگر پرنٹ فیڈ ہونا لازمی امر ہے جبکہ قانون کے مطابق 6 برس تک کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹ جوازات میں فیڈ کرانا ضروری ہے۔
بچوں کے فنگرپرنٹ فیڈ نہ کرائے جانے کی صورت میں ان کے معاملات سیز کردیئے جاتے ہیں اور ان کے اقاموں کی تجدید نہیں ہوتی۔ 
ابشر اکاونٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے  www.moi.gov.sa  پر لاگ ان کیا جائے جہاں عربی یا انگلش زبان کا انتخاب کیا جائے۔ بعدازاں مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد ارسال کر دیں۔

ایسے غیر ملکی افراد جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں وہ اگرچاہئیں تو اپنے بچوں کے جدا اکاؤنٹ مرتب کر سکتے ہیں: فوٹو سبق

جوازات کے کسی بھی نزدیکی دفتر یا شاپنگ مالز میں لگی ہوئی ابشر کے سسٹم پر اپنا اکاؤنٹ ایکٹیو کرانے کے لیے فنگر پرنٹ فیڈ کی جائیں۔ 
وزٹ ویزے پر آنے والے زائرین اپنا ابشر اکاونٹ بنانے کےلیے ایئر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر سے جاری کیا جانے والا امیگریشن نمبر فیڈ کریں گے جس کے بعد دیگر کارروائی مکمل کی جائے گی۔ 
وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکی ابشر اکاؤنٹ بنانے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کی سہولت حاصل کر سکیں گے جبکہ ویزے کی تجدید بھی اس کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔ 

شیئر: