Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسے طریقے جو فرش کی ٹائلوں کی صفائی کو زیادہ دشوار بنا دیتے ہیں

فرش یا دیوار دھونے سے پہلے برش یا ویکیوم کلینر سے اسے اچھی طرح صاف کر لیں۔ فوٹو: فری پک
فرش کی ٹائلیں صاف کرنے اور انہیں چمکدار بنانے میں زیادہ  وقت نہیں لگتا، یہ گھروں میں دستیاب عام اشیا سے  صاف کی جاسکتی ہیں،البتہ انہیں صاف کرنے کے طریقوں میں کچھ فرق ہوتا ہے۔
سیدتی میگزین کی ایک رپورٹ میں فرش کی ٹائلیں چمکدار بنانے کے کچھ مفید طریقے بیان کیے گئے ہیں۔
 

فرش کی ٹائلیں صاف کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے کمرے میں موجود سامان اور فرنیچر  وغیرہ کو ایک طرف کریں کیونکہ یہ صفائی کے عمل میں خلل ڈال سکتا ہے۔
جھاڑو کے ذریعے فرش کو اچھی صاف  کر لیں، کونے کھدروں اور دراڑوں میں موجود گردوغبار کو نکالیں، اسی طرح الماریوں کے نیچے اور چھپی ہوئی جگہوں پر بھی جھاڑو لگائیں۔
سخت دانتوں والا برش استعمال کرتے ہوئے ٹائلوں کے بیچ  موجود گندگی کو نکالیں۔ اس کے بعد فرش پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں۔
مزید صفائی کے لیے سرکے کا محلول اس طرح تیار کرلیں: ایک گیلن گرم پانی میں  ایک چوتھائی کپ سرکہ  شامل کرلیں، یاد رکھیں اس سے قبل یہ تسلی کرلیں کہ سرکہ آپ کے فرش کےلیے مناسب ہے اور اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں اسی طرح اس کے فرش پر داغ تو نہیں لگیں گے۔
محلول کو فرش پر چھڑکنے کے بعد پانچ تک چھوڑدیں، اس کے بعد  صفائی والے کپڑے سے اچھی طرح فرش کو صاف کر دیں۔
اب نرم  اور گیلے کپڑے سے  ٹائلوں کو  صاف کریں، کپڑے کو دائرے کی شکل میں فرش پر لگائیں وہ چمکدار ہو جائے گا۔

سیرامک ٹائلیں کیسے صاف کریں؟

سیرامک ٹائلوں کا فرش  پانی کم جذب کرتا ہے۔ اس لیے اس کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی، باقاعدگی سے صرف گرم پانی اور بازار میں دستیاب صفائی ستھرائی کی اشیا سے دھویا جا سکتا ہے (سوائے ان کے جو ہائیڈرو فلورک ایسڈ پر مشتمل ہوتی ہیں)۔ 
سیرامک فرش کو صاف کرنے کے لیے بنیادی نکات یہ ہیں:
فرش یا دیوار دھونے سے پہلے برش یا ویکیوم کلینر سے اسے اچھی طرح صاف کر لیں۔
ہائڈرو فلورک ایسڈ یا یہ جزو رکھنے والی اشیا کو صفائی ستھرائی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹائل کی سطح تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔
آئرن یا دیگر کھردرا سامان استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ایسی جگہوں کی حفاظت کے لیے چٹائی کا استعمال کرنا بہتر ہے جہاں محلول اور ذرات گرنے کا امکان ہو، جیسے: بیسن کے سامنے یا باورچی خانے کے چولہے کی جگہ وغیرہ۔
جس قدر جلدی آپ صفائی کریں گے، اس کے نشانات کو دور کرنا آسان ہوگا۔
صفائی کے لیے دستیاب مصنوعات جن میں سلیکون، موم اور چکنائی موجود ہو ان سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ وہ ٹائلوں کی سطح پر تیل کی ایک پرت چھوڑ دیتے ہیں جو نشانات اور گندگی کو برقرار رکھتی ہے۔ یہ پرت بعد میں صفائی کو زیادہ دشوار بنا دیتی ہے۔

شیئر: