Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 364 نئے کیسز ، 5 اموات

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے- (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو نئے کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 رہی اور صحت یاب افراد 274 رہے-
وزارت صحت نے جمعرات کو اعلامیے میں کہا ہے کہ 364 نئے  کووڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 720 ہوگئی ہے جبکہ  274 کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے شفا یاب ہونے والے کل افراد 3 لاکھ 62 ہزار 642 ہیں- جمعرات کو 5 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 6420 تک ہوگئی ہے-

جمعرات کو ریاض میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریکارڈ پر آئے- (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت نے بتایا کہ 2658 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 437 تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں-
جمعرات کو ریاض میں نئے کورونا وائرس کے 176، الشرقیہ میں85،  مکہ مکرمہ میں43، باحہ میں 12،ِ عسیر میں11 قصیم میں 9 مدینہ منورہ میں 7، حائل میں 5، جازان میں 4، شمالی حدود ریجن، الجوف، نجران اور تبوک میں 3،3 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے کی کوشش کریں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: