Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماسک پہننے کے یہ طریقے غلط ہیں‘

بعض لوگ ماسک استعمال کرتے وقت کبھی ناک نہیں ڈھکتے اور کبھی منہ کھلا رکھتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں ماسک کے استعمال کے غلط طریقوں کی نشاندہی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بعض لوگ ماسک استعمال کرتے وقت کبھی ناک نہیں ڈھکتے اور کبھی منہ کھلا رکھتے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے۔ 
بعض لوگ ماسک سر کے اوپر یا ٹھوڑی کے نیچے لگائے رکھتے ہیں، یہ طریقہ بھی غلط ہے۔
بیان میں ہا گیا کہ کئی لوگ ماسک کان یا ہاتھ میں ڈالے رہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ماسک استعمال کررہے ہیں یہ طرز عمل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
وزارت صحت نے ہدایت کی کہ  سب لوگ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسک درست طریقے سے استعمال کریں۔ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جائے۔
 ادھر وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق  ٹی وی پروگرام ’فی العلن‘ (سب کے سامنے) کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اگر بعض زمروں کے لیے ویکسین سعودی عرب اور بیرونی دنیا میں ویکسین لینا ضروری سمجھا گیا تو ایسی صورت میں رائے عامہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔ 

کورونا ویکسین تمام  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مفت دی جارہی ہے(فوٹو سبق)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مفت دی جارہی ہے اور یہ  سہولت سب کے لیے مہیا ہے۔ ہر شخص ویکسین لگوانے کے سلسلے میں آزاد ہے مرضی ہو تو لگوا سکتا ہے اور نہ لگوائے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ 

شیئر: