Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر نے کورونا وائرس کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کر دیا

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہم سب کے لیے تنبیہہ ہے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ’جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ’چوتھی لہر‘ کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔‘
ایران میں کورونا وائرس سے 59 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 15 لاکھ دس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
دسمبر کے آخر سے ایران میں سات ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم فروری کے شروع میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایران میں روزانہ کی بنیاد پر اموات میں کمی واقع ہوئی ہے، جنوری کے شروع میں اموات کی تعداد سو سے کم رپورٹ ہوئی۔

ایران میں کورونا وائرس کے 15 لاکھ دس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

صدر روحانی کا بیان روس کی جانب سے سپوتنک ویکسین کی وصولی کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
روس نے ایران کو ویکسین کی ایک لاکھ خوارکیں فراہم کی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ویکسینیشن کی مہم منگل سے شروع ہوئی ہے۔ ایران نے روس سے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔‘
ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’ایران ویکسین کی 42 لاکھ خوراکیں اینگلو سویڈش فرم ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے وصول خریدے گا۔‘

ایران کورونا وائرس کی اپنی ویکسین بھی تیار کر رہا ہے (فوٹو: اے ا یف پی)

ایران نے یہ ویکسین کوویکس کے ذریعے خریدی ہے۔
ایران خود بھی کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کر رہا ہے۔

شیئر: