Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرم کپڑے تیار کر لیں، قطبی لہر آرہی ہے

’بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شمالی علاقے قطبی لہر سے متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ قطب شمالی سے آنے والی سردی کی لہر کا رخ مشرق وسطیٰ کی طرف ہے جس سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں گے۔
طقس العرب سمیت موسمیات کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’قطبی لہر کے باعث ریکارڈ سردی ہو گی، جس سے شام، عراق، مصر اور لیبیا بھی متاثر ہوں گے‘۔
’خطے میں لہر کے آنے کے ساتھ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں پانی جم جائے گا جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا۔‘
عرب مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ ’شدید سردی کی لہر آج پیر کو علاقے میں داخل ہوگی تاہم سعودی عرب میں اس کا اثر منگل سے واضح ہوگا۔‘
’خطے کے ممالک قطبی لہر سے فروری کے آخر تک متاثر ہوں گے۔‘
’لہر کی رفتار اور اس کا رخ نقشوں کے حساب سے رہا تو بدھ اور جمعرات انتہائی سرد ہوں گے۔‘
دوسری طرف موسمیات کے سعودی ماہر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے  کہ ’بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شمالی علاقے قطبی لہر سے متاثر ہوں گے۔‘

’قطبی لہر کے باعث ریکارڈ سردی ہو گی، جس سے شام، عراق، مصر اور لیبیا بھی متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’گرم کپڑے تیار کرلیں، برف کا شوق رکھنے والے شمالی علاقوں کا رخ کرلیں، ملک میں ریکارڈ سردی پڑنے والی ہے۔‘
’قطبی لہر انتہائی سخت ہوگی جس سے سب سے زیادہ قریات، طریف، شمالی حدود اور تبوک کے بالائی علاقے متاثر ہوں گے۔‘

شیئر: