Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 3294 نئے مریض، 18 اموات

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعرات کو 3294 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کووڈ 19 سے شفا پانے والوں کی تعداد 3431 رہی- اسی طرح مرنے والوں کی تعداد 18 رہی-
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات میں جمعرات کو 3294 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 877 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعدا  3431 ہونے کے بعد کل تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 366 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جمعرات کو کووڈ 19 سے 18 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 1073 ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 89324 افراد نے کورونا ویکسین لی- (فوٹو وام)

وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 71 ہزار 667 کورونا کے نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت کے اعلامیے کے  مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 89 ہزار 324 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی- اس طرح اب تک کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 53 لاکھ 73 ہزار 730 ہوگئی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: