Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا‘ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 17 ملین

کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے لیے یہ ایپ متعارف کرائی گئی تھی۔ ( فوٹو سبق)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (سدایا) نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ  کے دوران ’توکلنا‘ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد  17 ملین کی حد عبور کر گئی ہے۔
  سدایا نے گیارہ مئی 2020 کو کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے لیے یہ ایپ متعارف کرائی تھی۔ 
العربیہ نیٹ کے  مطابق سدایا کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ  الغامدی نے کہا کہ توکلنا ایپ سعودی اور علاقائی سطح پر قابل قدر مثالی تجربے کی شکل اختیار کر گئی۔
یہ اعلی صحت خصوصیات سے آراستہ ہے- اس کے ذریعے سعودی عرب میں کورونا وائرس کو قابو کرنے کے حوالے سے بڑی سہولت ہوگئی ہے۔ 
سدایا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے توکلنا ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور ایکٹیو کرنے میں زبردست آگہی کا مظاہرہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ ایام میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔ 

شیئر: