Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز تین ہزار سے کم،17اموات

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 70 ہزار 425 ہوگئی۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں اتوار کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے کم رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں دوہزار 250  نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 70 ہزار 425 ہوگئی۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں ، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا  کے مزید ایک لاکھ 97 ہزار 701 ٹیسٹ کیے گئے۔(فوٹو اے ایف پی)

امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا پھچلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 97 ہزار 701 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 684 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 697 ہو گئی ہے۔
 وزارت نے بتایا  کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 17 چل بسے، وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 125 ہوگئی ہے۔
بیان میں وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

شیئر: