Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ

تین لاکھ 75 ہزار 668 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ منگل کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 335 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 323 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 470 ہو گئی ہے۔‘

کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 463 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 463 ہے، جن میں سے 486 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 163 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 63 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 52 مریض سامنے آئے جبکہ القصیم ریجن میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 عسیر ریجن میں دس، نجران ریجن میں آٹھ، الوجوف ریجن میں چھ ، مدینہ منو رہ ریجن میں پانچ، حائل ریجن میں چار، جازٓان ریجن میں تین، الحدود الشمالیہ ، الباحہ اور تبوک ریجن مں دو، دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 75 ہزار 668 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 66 ہزار 735 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: