Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق شوہر کے نام رجسٹرڈ گاڑی سے ٹریفک خلاف ورزیاں

عدالت نے شواہد سامنے آنے پر خاتون کو رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے( فوٹوٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں مطلقہ خاتون نے ابوظبی میں اپنے سابق خاوند کے نام سے رجسٹرڈ گاڑی سے 15 ٹریفک خلاف ورزیاں کرکے انتقام کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عدالت میں خاتون کا انتقامی حربہ سامنے آگیا ۔ اسے خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
  خاوند نے علیحدگی کے بعد اپنی سابقہ بیوی کو گاڑی تحفے کے طور پر پیش کی تھی۔ اس نے یہ گاڑی اپنے نام سے ہی شو روم سے حاصل کی تھی۔ 
ٹریفک خلاف ورزیوں پر جب اماراتی شہری سے جرمانہ طلب کیا گیا تو اس نے عدالت سے رجوع کرکے کہا کہ خلاف ورزیوں کا جرمانہ میرے بجائے سابقہ بیوی سے لیا جائے جو مبینہ خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔
عدالت نے شواہد سامنے آنے پر خاتون کو 7290 درہم ادا کرنے کا حکم دیا جس میں 9 فیصد رقم قانونی چارہ جوئی کی شامل ہے۔  
اماراتی شہری نے بتایا کہ عدالت نے سابقہ بیوی کو نفقے کے طور پر گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا اس سے ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ 
اماراتی شہری نے عدالت کا فیصلہ آنے سے قبل جرمانے ادا کردیے تھے کیونکہ گاڑی اس کے نام پر تھی تاہم اس نے رقم کی بازیابی کے لیے عدالت میں دعوی دائر کردیا تھا۔ 

شیئر: