Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 11 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پنجاب سے سینیٹ الیکشنز کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر مختلف پارٹیوں کے امیدوار سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔‘
اعلامیے کے مطابق ’بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں خواتین کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کی زرقا تیمور منتخب ہوئیں۔‘
اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ (مسلم لیگ ن) اور علی ظفر (پاکستان تحریک انصاف) بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ مشاہد اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے افنان اللہ خان بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
اسی طرح دیگر منتخب ہونے والے امیدواروں میں ساجد میر (مسلم لیگ ن)، عرفان صدیقی (مسلم لیگ ن) سیف اللہ نیازی (پاکستان تحریک انصاف)، اعجاز چوہدری (پاکستان تحریک انصاف)، عون عباس بپی (تحریک انصاف) اور کامل علی آغا (پاکستان مسلم لیگ ق) شامل ہیں۔
تمام امیدواروں کے بلامقابلہ کامیاب ہونے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کسی بھی جماعت کی طرف سے کسی بھی جماعت کے امیدوار کے خلاف امیدار کھڑا نہیں کیا گیا جبکہ 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لیے لیے ہیں۔

شیئر: