Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر اندراج دوا یا جڑی بوٹی کی فروخت پر دس ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا

فارمیسی کو 180 دن تک کے  لیے عارضی طور پر بند کیا جاسکتا ہے- (فوٹو عاجل)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دوا فروخت کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ مقررہ نظام کے مطابق اس کا اندراج کرایا جائے- اندراج کی کارروائی عالمی معیار کے مطابق ہوتی ہے- ایسی کوئی دوا جو غیر موثر یا غیر محفوظ ہو اس کا اندراج  کسی حالت میں نہیں ہوسکتا-
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ اندراج کے بغیر دوا یا جڑی بوٹی فروخت کرنا قابل سزا عمل ہے-
پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ بغیر اندراج کرائے دوا یا  جڑی بوٹی فروخت کرنے پر دس برس قید اور دس ملین ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے- فارمیسی کو 180 دن تک کے  لیے عارضی طور پر بند بھی کیا جاسکتا ہے-
پبلک پراسیکیوشن  نے بتایا کہ صحت پیشوں کے قانون کی دفعہ 14 کے مطابق سعودی عرب میں ممنوعہ علاج یا طبی معائنہ جات کے آلات استعمال  کرنے پر پابندی ہے- اس کے لیے بھی باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے-
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر صحت کے پیشے سے منسلک کسی شخص نے  سعودی عرب میں کوئی ممنوعہ علاج  تحریر کیا یا طبی معائنے کی کوئی ایسی مشین سے فائدہ اٹھایا جسے استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو تو اس پر چھ ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی- دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: