Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں بڑوں کا من پسند کردار ’پوکیمون‘ 25 سال کا ہوگیا

پوکیمون کا کردار جاپان میں کیڑے اکھٹے کرنے والی روایت سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
 بچوں اور بڑوں کو یکساں خوش کرنے والا کارٹون کردار ’پوکیمون‘ آج 25 سال کا ہو گیا ہے۔ پوکیمون نہ صرف کارٹونز بلکہ موبائل گیمز میں بھی اپنا جادو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کو متاثر کیا ہے وہیں لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود رہنے والے لوگوں نے پوکیمون کی گیمز کھیل کھیل کر اسے مزید کامیابی تک پہنچا دیا ہے۔
مارکیٹ ٹریکر سینسر ٹاور کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران اس کھیل نے ایک ملین ڈالر تک کا منافع کمایا ہے۔
جاپانی پاپ کلچر کے بارے میں لکھنے والے مصنف برائن اشکراف کا کہنا ہے کہ ’ یہ کردار بہت ہی دلکش ہے، اس کی اصل ویڈیوز اور کارڈ گیمز کے طریقہ کار کو اس حد تک بہترین طریقے سے سر انجام دیا گیا ہے کہ اس کا میعار بہت اچھا ہے۔
29 سالہ ڈین ریان جو لندن کے فنانس سیکٹر میں کام کرتے ہیں وہ اس کردار کے بہت بڑے فین ہیں اور وہ اپنے آفس کے ساتھیوں کو یہ بتانے قطعاً نہیں جھجھکتے کہ اب بھی اس کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے دفتر کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ میں ہر جمعرات کو پوکیمون کے کارڈز کھیلنے کے لیے غائب ہوجاتا ہوں وہ مجھے میرے پیکاچو جیکٹ کے ساتھ آتے ہوئے دیکھتے ہیں اور انہوں نے میرا پوکیمون کپ بھی دیکھا ہوا ہے۔‘
پوکیمون کا کردار جاپان میں گرمیوں کی چھٹیوں میں کیڑے اکھٹی کرنے والی روایت سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔
وبائی مرض کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے پوکیمون کارڈز کی 25 سالگرہ کی تقریبات محدود کر دی گئیں ہیں۔ اس موقع پر ایک ورچوئل کنسرٹ رکھا گیا ہے جس میں پوکیمون کے نمبر ون مداح سمجھے جانے والے امریکی راپر پوسٹ میلون بھی موجود ہوں گے۔

شیئر: