Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ شہروں میں مزید دس مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 20 دن میں 168 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا چکا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے مزید پانچ شہروں میں 10 مساجد کو احتیاط کے پیش نظرعارضی طور پربند کردیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے وزارت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 20 دن میں 168 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا چکا ہے۔ سینیٹائزنگ کے بعد 153 مساجد کو کھول دیا گیا ہے۔ 
ریاض میں ایک مسجد میں 6 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ ابھا میں تین ، شرقیہ ، شمالی حدود اور جازان کی ایک ایک مساجد میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے پرانہیںعارضی طورپربند کیا گیا۔ 
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں کوئی بھی کورونا کیس سامنے آنے پر اس کی فوری اطلاع وزارت کود ی جائے تاکہ مسجد کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرکے دوبارہ کھولا جاسکے۔ 
 

شیئر: