Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

اہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی (فوٹو: اردو نیوز)
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے گیارویں گیارہویں میچ اتوار کو لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کے فخر زمان اور بین ڈنک نے فتح گر اننگز کھیلے۔
فخر زمان نے 37 گیندوں کی نصف سینچری مکمل کی اور وہ 83  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈنگ 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
قلندرز کے ڈیوڈ ویزے نے صرف 9 گیندوں پر 31 رنز بنا کر قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قلندرز کے کپتان سہیل خان اوپننگ کے لیے آئے تو محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ان کا شکار کیا۔ ان کے بعد ڈینلے آئے لیکن محمد عامر نے انہیں بھی اپنا نشانہ بنایا۔
محمد حفیظ بھی 15 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں کراچی کنگز نے لاہور کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز سکور کیے۔
کنگز کے کپتان بابر اعظم کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔ جبکہ جو کلارک اور انگرام، احمد دانیال کا شکار بنے۔
شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 64 بنائے لیکن وہ ڈیوڈ ویز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
محمد نبی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔ ان کے بعد عماد وسیم آئے لیکن وہ صفر پر پولین لوٹ گئے۔
اسی طرح ڈینئیل 27 بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ وقاص مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور شاہین شاہ آفریدی نے انہیں بولڈ کر دیا۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے اب تک ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم ہی کامیاب جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے اسکور ترتیب دینے والی ٹیمیں بھی ہدف کے دفاع میں ناکام رہی ہیں۔
روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے۔ تاہم اب تک کھیلے گئے میچوں میں رن ریٹ کی بنیاد پر کنگز کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 3،3 میچ کھیل چکی ہیں اور 2 میچوں میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی چار میچز کھیل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پشاور نے تین میچز جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز نے چار میچز کھیلے، تین میں فتح سمیٹی جبکہ ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کنگز نے چار میچز کھیلے، دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں اسے ناکامی ہوئی۔ اس طرح اس کے چار پوائنٹس ہیں۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا (فوٹو: اے ایف پی)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز کھیلے جن میں سے دو میں اسے ناکامی ہوئی جبکہ ایک میچ میں فتح حاصل کی۔ اس طرح اسلام آباد کے چار پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ملتان نے چار میچز کھیلے، صرف ایک میں کامیابی اس کا مقدر بنی جبکہ چار میچز میں قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا۔
پی ایس ایل کی سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اب تک سب سے مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم نے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح پوائںٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے اور یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔

شیئر: