Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتعیش رہائش والا دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 میں کھلے گا

خلائی ہوٹل میں 24 لگژری یونٹ ہوں گے، جن میں سے ہر ایک میں بیڈ ہوگا۔ فوٹو: گیٹ وے فاؤنڈیشن
دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل وایجر سٹیشن کے ابتدائی ڈیزائن کو سامنے لایا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ہوٹل 2025 تک اپنی سروس شروع کرے گا۔ اس میں ہر ہفتے 100 سیاحوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔
خلائی پورٹ بنانے کے لیے شروع کیے جانے والے گیٹ وے فاؤنڈیشن نامی ادارے نے اس ہوٹل کے ابتدائی ڈیزائن کو پیش کیا ہے۔ 

یہ ہوٹل مکمل طور پر مصنوعی کشش ثقل (یا آٹیفیشل گریویٹی) پر انحصار کرے گا۔ فوٹو: الرجل

تاریخ کا پہلا خلائی ہوٹل پہیے کی شکل میں 190 قطر میں ہوگا۔ چاند کی طرح گردش کرے گا تاکہ چاند کی سطح پر موجود قوت حاصل کر سکے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ہوٹل مکمل طور پر مصنوعی کشش ثقل (یا آرٹیفیشل گریویٹی) پر انحصار کرے گا۔
گیٹ وے فاؤنڈیشن کے مطابق خلائی ہوٹل میں 24 لگژری یونٹ ہوں گے، جن میں سے ہر ایک میں خواب گاہ بھی ہوگی۔
اسی طرح دیگر سہولیات زندگی کی فراہمی ہوگی۔ تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوٹل میں تفریحی سہولیات جیسے عمدہ ریستوران اور سینیما گھر بھی ہوں گے۔
اگرچہ ادارے نے ابھی تک ہوٹل میں ایک رات ٹھہرنے کے کرائے کے بارے میں نہیں بتایا، لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے محدود مواقع میں دستیاب ہوگا۔

شیئر: