Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارم ہاؤس میں شادی، دُلہا سمیت 300 افراد گرفتار

دولہا ہیلی کاپٹر سے فارم ہاوس پہنچا تھا (فوٹو: العربیہ)
اردن میں سیکیورٹی فورس نے زرعی فارم میں شادی تقریب منعقد کیے جانے پر دلہا سمیت 300 مہمانوں کو گرفتار کیا ہے۔
 فارم ہاؤس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔ غیر قانونی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
اردنی خبررساں ادارے عمون کے مطابق اردنی صوبے الزرقا کے ایک فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب تھی، جہاں دلہا ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچا تھا، جو کہ جسے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔
الزرقا کے گورنر حجازی عساف نے بتایا کہ دلہا کو سیکیورٹی سینٹر بھیج دیا گیا۔ ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہو گی۔ 300 افراد کی گرفتاری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ دلہا کون تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الزرقا صوبے کے گورنر نے بتایا کہ دلہا اور ان کے والد کو مہمانوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ اجتماع پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ شادی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرکے وزارت دفاع کے سیکیورٹی کے حوالے سے  ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اردن کے وزرائے انصاف و داخلہ نے عشائیے میں شرکت اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر استعفے دیے تھے۔

شیئر: