Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے وزیراعظم کی عمرے کے لیے سعودی عرب آمد

جدہ ایئرپورٹ پر اعلی حکام خیر مقدم کے لیے موجود تھے ( فوٹو ایس پی اے)
ملائشیا کے وزیراعظم  محی الدین یاسین سنیچر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ پہنچنے پر کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر ملائیشیا میں مملکت کے سفیر محمود قطان نے ان کا خیر مقدم کیا۔
جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد اور دیگر اعلی حکام بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

شیئر: