Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا  

ایوان صدارت کے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ہاؤس آئسولیشن میں ہیں(فوٹو العربیہ)
شامی ایوان صدارت نے  پیر کو اعلان کیا ہے ہے کہ صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما الاسد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 
شامی خبررساں ادارے نے کہا کہ شامی صدر اور ان کی اہلیہ کووڈ 19 کا  شکا ر ہوئے ہیں تاہم دونوں کی صحت مستحکم ہے۔ 
شامی ایوان صدارت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما نے ابتدائی علامتیں محسوس کرتے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو آیا ہے۔

ابتدائی علامتیں محسوس کرتے ہی کورونا ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو آیا ہے۔(فائل فوٹوروئٹرز)

  شامی ایوان صدارت کے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ہاؤس آئسولیشن میں ہیں اور وہ دو سے تین ہفتے تک الگ تھلگ رہیں گے۔ 
یاد رہے کہ بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا اعلان اسرائیل سے کورونا ویکسین کے سودوں کی رپورٹوں کے چند ہفتے بعد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی ایک اسرائیلی خاتون کی رہائی کے بدلے شام نے اسرائیل سے کورونا ویکسین حاصل کی ہے۔

شیئر: