Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا گیا

سعودی عرب ’ان خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت نمٹ رہا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’مملکت کے جنوب میں خمیس مشیط کی طرف داغے جانے والے حوثی باغیوں کے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔‘
عرب نیوز نے منگل کو سعودی چینل الاخباریہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ 'حوثی ملیشیا سنگین غلطیاں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خوفناک خلاف ورزیاں کرتی ہے۔'

 

چینل پر مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب 'ان خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت نمٹ رہا ہے۔'
حوثیوں کے سعودی عرب عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد انہیں بین الاقوامی سطح پر مذمت کا سامنا ہے۔
امریکہ کا کہنا تھا کہ ’حوثیوں کو امریکی حمایت یافتہ امن کی کوششوں کی طرف سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘
امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم سعودی آرامکو پر حوثی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں۔‘

شیئر: