Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور فرمانروا برونائی کے مذاکرات

برونائی .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور برونائی کے فرمانروا سلطان حسن بلقیہ نے ہفتے کو آستانا نور الایمان محل میں سرکاری مذاکرات کئے۔ مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور برونائی کے تعلقات اور تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا۔ شاہ سلطان حسن بلقیہ نے خادم حرمین شریفین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی ا ہتمام کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتے کو ہی انڈونیشیا سے برونائی پہنچے تھے۔ برونائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سلطان حسن بلقیہ نے خیر مقدم کیا۔ شاہ سلمان کے استقبال کیلئے ولی عہدالامیر المتھدی باللہ السلطان بلقیہ، وزیر خزانہ حاج عبدالرحمان، وزیر امور خارجہ لیم جوک، وزیر توانائی و صنعت حاج محمد یاسین، برونائی کے اعلیٰ حکام ، برونائی میں سعودی سفیر ہشام بن الووہاب زرعہ، سعودی سفارتکار بھی موجودتھے۔ برونائی پہنچنے کا شاندار و عوامی استقبال ہوا۔ ایئرپورٹ سے سرکاری کاررواں میں الاستانہ نورالایمان لیجایا گیا۔ سڑک کے دونوں جانب عوام اور طلباءخیر مقدمی نعرے لگاتے رہے۔ قبل ازیں انڈونیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد روانگی پر انڈونیشیا کے اعلیٰ عہدیداروں نے رخصت کیا۔ الوداع کہنے والوں میں نائب صدر جمہوریہ یوسف کالا، وزیر مذہبی امور لقمان حکیم سیف الدین، وزیرخارجہ رتنو مارسودی اور اعلیٰ عہدیدارتھے۔
 

شیئر: